اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ حکومت بحران سے نکل جائے گی، میرے پاس اختیار ہے قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر جتنے دن چاہے ملتوی کردوں۔
اسد قیصر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نے اسپیکر کو بااختیار بنا رکھا ہے اور اسپیکر کے اس قانونی اختیار کو کوئی بھی چیلنج نہیں کرسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی آئندہ کی حکمت عملی نہیں بتاؤں گا، وقت آنے پر سب پتہ چل جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسد قیصر کو فوری طلب کیا تھا جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے۔
وزیراعظم کی جانب سے اسد قیصر کو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔