• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شبِ برأت آج، پھول مارکیٹ میں گہما گہمی

شبِ برأت کے موقع پر کراچی کی تین ہٹی کی پھولوں کی مارکیٹ میں دکانداروں اور شہریوں کی گہما گہمی ہے۔

پھول مارکیٹ میں پھول اور پھولوں کی پتیاں پہنچائی جارہی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں  میں پھول فروخت کرنے والے دکاندار تین ہٹی کی مارکیٹ سے پھول خرید رہے ہیں۔

اس موقع پر قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب شبِ برأت کے حوالے سے کراچی کے مختلف قبرستانوں میں انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی کرنا شروع کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج رات شبِ برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ملک بھر کی مختلف مساجد میں خصوصی اجتماعات، عبادات اور محافل کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ شہری اپنے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلئے قبرستان بھی جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید