• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس سے جانا پڑا تو چلے جائیں گے، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس سے جانا پڑا تو چلے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ گورنر ہاؤس سے جائیں گے تو وزیراعلیٰ ہاؤس قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے، انہیں ڈاکٹر نے آرام کرنے کا کہا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگر کسی کا ضمیر جاگے تو اسے چاہیے کہ استعفیٰ دے، علیم خان اپنے بھائی حلیم خان کی طرح ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کا نوٹس لے، عمران خان کو سوات جانے سے روکنے کے بجائے ارکان کا بکنا روکیں۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کل وزیراعظم سے اہم ملاقات ہے، عمران خان نے سندھ میں گورنر راج کا کہا تو ایک سیکنڈ میں لگاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ کل شیخ رشید نے گورنر راج کا کہا تھا، ہم ایسا سرپرائز دیں گے کہ سب یاد رکھیں گے، جن ارکان کا ضمیر جاگا ہے، وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید