لیہ،کروڑلعل عیسن (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) احساس کفالت سینٹر میں دھکم پیل سے بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ کی یونین کونسل نواں کوٹ کے علاقے شیرو والاسے تعلق رکھنے والی بوڑھی خاتون گانمو مائی زوجہ فیض محمد احساس سینٹر میں دھکم پیل کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔
احساس سینٹر پر کوئی انتظام نہیں کئے گئے شدید گرمی میں دھکم پیل میں گرنے کی وجہ سے گانمو مائی انتقال کرگئی۔
اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر لیہ شہباز حسین نقوی سے فوری نوٹس لینے اور انتظامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔