• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟ بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اسپیکر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سےنہیں اٹھیں گے، پھر دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟

اسلام آباد میں اپوزیشن قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہم انتظار کر رہےتھے کہ او آئی سی کانفرنس پرامن طریقے سے گزرے، سب چاہتےہیں او آئی سی کانفرنس ہو، مناسب طریقے سے ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر پارلیمنٹ کے انچارج ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن نہ بنیں، اگر اسپیکر نے غیرجمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا، ہم وہاں اسی فلور پر بیٹھے رہیں گے جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا۔

اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو وارننگ دیتا ہوں ہوش کے ناخن لیں، عمران خان کا آلہ کار نہ بنیں۔

قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود حکومتی اتحادیوں نے ان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، خود پی ٹی آئی کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ایک پیسا نہیں لیا۔

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران تاریخی بے عزتی کے بعد گھر جائیں گے۔

فضل الرحمان نے کہاکہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم میدان میں کھڑے ہیں اور حق کا علم لہراتے ہوئے آگے بڑھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید