• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہی کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی مطلوب ڈاکو گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے ضلع دادو میں جوہی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد سنگین مقدمات میں مطلوب 1  ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ڈاکو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق جوہی کے قریب حاجی خان روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ڈاکو کی شناخت کامران سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

زخمی ڈاکو کامران سولنگی ضلع کے متعدد تھانوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے تعاقب میں پولیس پارٹی روانہ کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید