• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ اور کرینہ کپور میں زیادہ خوبصورت کون؟ مداحوں نے فیصلہ سنادیا

بالی ووڈ کی دو خوبصورت ہیروئن بہنوں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور میں کون زیادہ خوب صورت لگ رہی ہیں اس کا فیصلہ مداحوں نے سنا دیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے کرشمہ کپور کو زیادہ خوب صورت قرار دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کرینہ کپور کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ دونوں بہنیں انتہائی دلکش دکھ رہی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں کرشمہ کپور اپنی بہن کرینہ کے ساتھ ساحل سمندر پر کھڑی نظر آرہی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے اپنی بہن کے لیے ایک خوب صورت پیغام بھی تحریر  کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں بہنوں کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے، جسے 2 گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں، تاہم زیادہ تعداد میں مداح کرشمہ کپور کی تعریف  کرتے نظر آرہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید