پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامی دیکھ کر مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ امر بالمعروف کا یہ مطلب نہیں کہ آپ عوام سے آٹا اور روٹی چھین لیں اور میڈیا کا گلا گھونٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ امربالمعروف کا یہ مطلب نہیں کہ آپ چینی مافیا کا ساتھ دیں، حکومت اپنی ناکامی دیکھ کر مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد تمہاری ناکامیوں کے بارے میں ہے، گھبرانا نہیں، صبر کے ساتھ اپنی شکست قبول کرو۔