• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اسدترین کی بحفاظت بازیابی جلد یقینی بنائے،زمیندارایکشن کمیٹی پشین

کوئٹہ(آن لائن)زمیندار ایکشن کمیٹی پشین کے چیئرمین و مرکزی ایگزیکٹو ممبر سید عبدالقہار آغا ،حاجی عبدالحکیم علیزئی،حاجی عبدالکریم سیمزئی، حاجی باری ڈب خان زئی،خالق داد ملک یار، حاجی عبدالطیف عاجزئی،حاجی بسم اللہ منزری،سعداللہ کمال زئی نے صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین کے صاحبزادے اسداللہ خان ترین کے اغواء کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسدترین کی تاحال عدم بازیابی سرکاری اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور زمیندار سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگ پریشان ہیں حکومت مغوی کی جلد بازیابی یقینی بناکر اغواء کاروں کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج سمیت تمام جمہوری راستے اختیار کیے جائیں گے جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ہم مشکل کی اس گھڑی میں سردارمصطفیٰ ترین کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین