سکھر (بیورورپوٹ ) خاتون رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری قتل کیس کا معاملہ،مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے ، ملزم اختر کھوکھر نے وکیل کی معرفت ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی ، مدعی ڈاکٹر فاطمہ انصاری اپنے وکیل قربان ملانو کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں، مدعی کے وکیل قربان ملانو نے بتایا کہ اختر کھوکھر مرکزی ملزم ہے جسکے قبضے کلاشنکوف برآمد ہوئی تھی اور قتل کیس ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔