سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا۔ سیالکوٹ میں منگل کے روز صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ٹھنڈی ہواوں اور بعد ازاں ہونیوالی بارش نے موسم کی حدت میں خاصی کمی رکھی جس پر لوگوں نے اطمینان قلب کا اظہار کیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 36فی صد، حد نظر05 کلو میٹرڈیو پوائنٹ 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ16 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چلتی رہی۔ آج بدھ کو بھی موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔