• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ 24 نہیں 26 مارچ سے شروع ہوگا، ذرائع

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ پہلے 24 مارچ کو لاہور سے شروع ہونا تھا اب 26 مارچ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے مہنگائی مکاؤ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اجازت سے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ اب 26 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کا آن لائن اجلاس صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللّٰہ، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، عطا اللّٰہ تارڑ، اویس لغاری، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید