اٹک (آئی این پی ) بیلو ں کی دو ڑ کے بعد زیا رت پرقوا لی کے دوران قتل ، دشمنو ں پر نو ٹ پھینکنے سے منع کرنے پر اور بیل دو ڑ کی رنجش کا شا خسا نہ مخالفین کی آپس کی فا ئرنگ کے نتیجہ میں پولیس کا نسٹیبل سمیت 4افراد قتل جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے پو لیس نے مقدمہ قتل درج کر لیا تفصیلا ت کے مطا بق 27سالہ ابرار احمد ولد گلزار خان اعوان سکنہ بو لیانوال نے تھا نہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرا ئی ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ میں ملاز م ہے اور ان کے گاؤں میں دربار سخی بہا در با لا پیر سرکا ر میں عرس 15 مار چ تا 22 ما رچ مقرر تھا عرس میلہ پر حاجی ملتانی ولد سردار خان نے بیلو ں کی دوڑ کرائی اور اس کے بعد اس کے مخالف عا شق خان ولدمحمد زمان نے بھی بیلو ں کی دوڑ 22 مارچ کو کرا ئی اور اسی رات دربار پر قوا لی کا پروگرا م بھی تھا ۔