• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آتے ہوئے لفٹ میں پھنس گئے۔

کچھ دیر لفٹ میں پھنسے رہنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف لفٹ سے نکل آئے۔

شہباز شریف سے بلاول کی چیمبر میں ملاقات

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر کے چیمبر پہنچ گئےجہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور اسپیکر کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک ٹیک اپ نہ کرنے پر مشاورت کی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں کیا کچھ ہوا؟

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ ہی دیر بعد ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس میں مرحوم اراکینِ اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ معزر ممبر کے انتقال کے احترام میں ایجنڈا اگلے روز منتقل کیا جاتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کروں گا، رکن کی وفات کے باعث روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک 24 بار اجلاس کسی بھی رکن کی وفات پر ملتوی ہوتا رہا ہے، ماضی میں ہوا ہے کہ رکنِ اسمبلی کی وفات پر ایجنڈا اگلے روز تک مؤخر ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر 28 مارچ کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید