• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کا دونوں ٹیموں کے مائنڈ سیٹ میں فرق ماننے سے انکار

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے شکست بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مائنڈ سیٹ میں فرق ماننے سے انکار کردیا۔

آسٹریلیا کے خلاف 115 رنز سے ٹیسٹ اور سیریز میں شکست کے بعد لاہور میں بابراعظم نے آن لائن پریس کانفرنس کی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان مائنڈ سیٹ کا فرق تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک ہی طرح کی تھی، ہم دفاعی پوزیشن لے کر نہیں بلکہ صورتحال کے مطابق کھیلے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ پلان کا حصہ تھا پہلی اننگز کا فائدہ ہوا، ہم مثبت ذہن کے ساتھ کھیلے ہم ہدف حاصل کرنا چاہتے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے بعد صورتحال مختلف ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ حسن علی میچ ونر ہے، حسن پر ویسا ہی اعتماد ہے جیسے پہلے تھا، تمام کھلاڑیوں نے ماضی میں اچھی پرفارمنس رہی ہے۔

مجموعی طور پر ہم نے سیریز اچھی کھیلی، کراچی میں غیرمعمولی کرکٹ کھیلی، ایک سیریز کے بعد تبدیلیوں کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بحیثیت کپتان سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید