• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹنگ لائن نے جلد وکٹیں گرنے کی تاریخ رقم کردی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کی آخری 5 وکٹیں صرف 5 رنز کے اضافے پر گریں، جو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔

ماہرین کے مطابق آسٹریلوی بولرز نے کپتان بابراعظم سمیت آخری 5 کھلاڑیوں کو 264 سے 268 رنز کے درمیان آؤٹ کیا۔

تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے آخری 7 کھلاڑی مجموعی طور پر 20 رنز پر پویلین لوٹے۔

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنز کے مقابلے میں 268رنز پر ڈھیر ہوگئی، عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابراعظم 67 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کے ستون قرار دیے جانے والے بیٹر امام الحق 11، فواد عالم 13 اور محمد رضوان ایک رن بنا کر میدان چھوڑ گئے۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تیسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنالیے، یوں اس کی گرین شرٹس پر مجموعی برتری 134 رنز کی ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید