پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے صوبے بھرمیں تعینات 99جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، 16ڈسڑکٹ اینڈ سیشن ججز، 52ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت 31سینئر سول ججز کے تبادلے شامل ہیں،گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرارانعام اللہ خا ن کی آفس سے جاری ہونے والے تین مختلف حکم ناموں میں 16ڈسڑکٹ اینڈ سیشن ججز، 52ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت 31سینئر سول ججز کے تبادلے شامل ہیں۔