• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں، شہباز شریف

لاہور(نیوز ایجنسی)مسلم لیگ (ن)کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام سے مہنگائی مکائومارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ پورے ملک اور عوام کی بربادی کی زمہ دار نیازی حکو مت ہے،قائد محمدنوازشریف کی کال پرسب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کوآخری دھکا دیں۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نوازاورحمزہ شہبازکیساتھ نکلواور ظالم حکومت سے نجات حاصل کرو،یاد رکھیں کہ کرپشن سے آپ اور آپ کے بچے غریب ہورہے ہیں، مہنگائی سے آپ کی زندگی اس حکومت نے حرام کی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پورے ملک اور عوام کی بربادی اس حکومت نے کی ہے، بھرپور شرکت کرکے ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کہیں،ان شااللہ، ہم سب مل کر اس ظالم، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کھاد چور حکومت سے پاکستان کو نجات دلائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید