لاہور (نیوزرپورٹر)ا سپیشل جج سنٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو عدالت حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری ضمانت کیلئے ملزم کا پیش ہونا ضروری ہے ، ملزم پیش نہ ہو تو عبوری ضمانت خارج کر دی جاتی ہے ۔سپیشل جج سنٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ، تحریری حکم میں کہا گیا شہباز شریف بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اجلاس کیلئے اسلام آباد میں ہیں ہیں،ایسے حالا ت میں عدالت ملزم کو سہولت دے سکتی ہے۔ آئندہ سماعت پر شہباز شریف عدالت حاضری یقین بنائیں، سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔