لاہور(خبرایجنسی) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بازئوں پر امام ضامن باندھ کر مارچ میں شریک ہوئے، مہنگائی مکائو مارچ کی قیادت کے لئے روانگی سے قبل دونوں رہنمائوں کے دائیں بازئوں پر امام ضامن باندھا گیا ۔