• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانوالا پہنچ گیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں حکومت کیخلاف مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے گوجرانوالا پہنچ گیا۔

مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ بڑا باؤلر بنا پھرتا تھا نوازشریف نے دو درجن وکٹیں اڑا دیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ایسی مار ماری اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، نوازشریف جلدآپ کے سامنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بنی گالہ سے نہیں بلکہ پاکستان سے باہر پھینک دیں گے۔

کارکنوں سے خطاب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی تم نے جتنے سرپرائز دینے تھے دے دیے، اب قوم تمہیں سرپرائز دے گی۔

واضح رہے کہ ریلی میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز گوجرانوالہ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا تھا، جلسہ آج دوپہر تین بجے ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کا مارچ کل 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

قومی خبریں سے مزید