• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے لیڈر کو کوئی نہیں چھین سکتا، شان شاہد

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں سامنے آگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شان شاہد نے لکھا کہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک لیڈر چاہتا  ہے جو انہیں پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف لے جائے۔

شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اُنہوں نے اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ پارلیمنٹ تو رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مرکزی اسٹیج 36 کنٹینرز لگا کر بنایا گیا ہے جبکہ سینئر لیڈر شپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگا دیا گیا۔

جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے اور 800 کرسیاں لگادی گئیں جبکہ خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اورخاردار تار لگا کر الگ کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید