• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی پاور شو کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمراں جماعت (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا۔

لاہور، پشاور، ملتان، مظفر آباد اور مختلف شہروں سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کی منزل اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ ہے۔

کراچی سے اسپیشل ٹرین کی آمد

کراچی سے پی ٹی آئی کی اسپیشل ٹرین بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔

پی ٹی آئی کے کارکن مختلف شہروں، دیہات سے قافلوں کی صورت میں اپنے لیڈر عمران خان کے حق میں نعرے بلند کرتے جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔

36 کنٹینروں سے سجا اسٹیج

پریڈ گراؤنڈ کی جلسہ گاہ میں 36 کنٹینروں کی مدد سے اسٹیج سج گیا، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنایا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے اور 800 کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

خواتین انکلوژر کے گرد خار دار باڑ

خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خار دار تار لگا کر الگ کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں مرد شرکاء کے لیے 6 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ 30 ہزار کرسیوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔

پریڈ گراؤنڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کے لیے جنریٹر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم کب خطاب کرینگے؟

وزیرِ اعظم عمران خان کا خطاب شام ساڑھے 5 بجے تک متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے تاریخی جلسہ کرنے اور 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا چیلنج دیا ہے۔

انہوں نے اس جلسے میں قوم کو سرپرائز دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید