• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اپنی فکر کرو، تمہیں کون چھوڑے گا، تم ہماری گرفت میں ہو، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان    نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اپنی فکر کرو تمہیں کون چھوڑے گا، تم ہماری گرفت میں ہو۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہم اپنی فتح اور تمہاری شکست کا اعلان کر رہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ میرے جوانوں اور کارکنوں کبھی مایوس نہیں ہونا، ہم نے بین الاقوامی ایجنڈے کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ تم نے مدارس کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا، ہمارے مدارس بڑھنا شروع ہوگئے، تمہارا ایجنڈا اسلام کو پاکستان سے نکالنا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ امریکا نے اسلامی دنیا میں ایسے ایجنٹ چھوڑے ہوئے ہیں، پاکستان کو کمزور کرنا امریکا کی پالیسی تھی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت تم کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، تم نے ایسے حالات پیدا کیے کہ ملک کی معیشت رک گئی۔

قومی خبریں سے مزید