• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی پیشکش پر ق لیگ نے مہلت مانگ لی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومتی اتحادی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر ن لیگی وفد کی ق لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی سیاسی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق اپوزیشن جماعت نے ق لیگی قیادت کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی باقاعدہ پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ نے دوران گفتگو ن لیگی پیشکش پر جواب دینے کے لیے 2 دن کی مہلت مانگ لی۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کا اس دوران رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس سے قبل اطلاعات آئیں تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ق لیگ کو وزارتِ اعلیٰ دینے کی ہامی بھرلی ہے۔

گزشتہ رات مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا تھا کہ چوہدری برادران سے ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ چوہدری برادران سے ایک یا دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا، اسی دوران ایم کیو ایم بھی فیصلہ کرلے گی۔

قومی خبریں سے مزید