اولڈہم (پ ر) جمعیت علما اسلام کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن جس مقصد کے لیے انگلینڈ تشریف لائے ہیں اس کی کامیابی کے لیے دعاگو اور اپنے معزز مہمان کو سرزمین برطانیہ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی قائدین، امام اہلسنت علامہ ڈاکٹر خالد محمود، بانی و سرپرست اعلیٰ جمعیت علما برطانیہ، مولانا رضا الحق، سرپرست جمعیت علما برطانیہ، مولانا سید اسد میاں شیرازی، مرکزی امیر جمعیت علما برطانیہ، مولانا سید جمال بادشاہ گیلانی، نائب امیر جمعیت علما برطانیہ، مولانا محمد اکرم مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علما برطانیہ، مولانا محمد مدثر اکرم سسٹنٹ سیکرٹری جنرل جمعیت علما برطانیہ، مولانا قاری عبدالرشید مرکزی ناظم نشرواشاعت جمعیت علما برطانیہ، مولانا قاری شاہ حسین الحسینی مرکزی خزانچی جمعیت علما برطانیہ، مولانا گل محمد مرکزی ناظم تبلیغ جمعیت علما برطانیہ، مفتی محمد ادریس ناظم دارالافتاء جمعیت علما برطانیہ، مولانا عادل فاروق، ناظم سکول و مکتب جمعیت علما برطانیہ، مولانا عمیر نثار ناظم یوتھ ونگ جمعیت علما برطانیہ، مولانا احسان الحق میر، ناظم ممبر شپ جمعیت علما برطانیہ، حفظ سہیل انوار، حافظ محمد اسحق، قاری حفیظ الرحمن اراکین شوریٰ جمعیت علما برطانیہ اور دیگر زونل تنظیموں کے عہدیداروں و ممبران جمعیت علما برطانیہ نے اپنے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے مخصوص تناظر میں مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علما اسلام کی پالیسی بالکل درست سمت پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک و قوم و مذہب اور مسلمانوں کے وسیع تر مفاد میں جمعیت علما برطانیہ مولانا فضل الرحمن و سپورٹ بھی کرتی ہے اور ان کی بے لوث و غیر مشروط حمایت بھی کرتی ہے۔ جمعیت علما برطانیہ پاکستان کی قوم اور مقتدر اداروں سے بجاطور پر یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ آج تک جتنے حکمران آئے آپ نے ان کو دیکھا اور آزمایا ایک بار پاکستان کی حکمرانی اختیارات کے ساتھ مولانا فضل الرحمن اور ان کی جمعیت علما اسلام کو بھی دے کر آزمائیں۔ امید ہے کہ وہ ضرور ملک و قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور مایوس بالکل نہیں کریں گے۔