• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹ سیزن 2022۔23 کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اس سیزن کے دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں 8 انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی، ان انٹرنیشنل سیریز میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز چیمپئن شپ، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی، یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے کسی میچ کی میزبانی کرے گا، مہمان ٹیم کے اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں چین روانہ ہوگی، جہاں وہ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، پھر اکتوبر نومبر میں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران مہمان ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئندہ برس جنوری میں ویمن ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اس کے علاوہ ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید