• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ریلیف پیکیج کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط


یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء ضروریہ پر فی خاندان 3 ہزار سے 5 ہزار روپے کی سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ خریداری کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط بھی ہوگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکچ کے تحت فی خاندان کو خریداری پر 3 ہزار یا 5 ہزار روپے سے زیادہ کی سبسڈی کی سہولت حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رمضان ریلیف پیکج کے تحت خریداری جتنی بھی ہو لیکن اس میں 19 اشیاء پر سبسڈی کی رقم کا حصہ تین ہزار یا پانچ ہزار روپے سے زیادہ ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خریداری کیلئےسبسڈی کی حد سے متعلق تجاویز کو جلد فائنل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید