وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی ادیب جاوید اختر کی گفتگو پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواجہ محمد آصف نے جاوید اختر اور مفتی شمائل ندوی کی خدا کے وجود پر گفتگو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے۔
اس پر تبصرے میں وزیر دفاع نے کہا کہ معذرت خواہ لبرل، ہندوتوا کے زیرِ اقتدار بھارت میں اپنے وجود کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔
خواجہ آصف کی پوسٹ میں شامل ویڈیو کلپ میں بھارت میں ہوا ایک مباحثہ دکھایا گیا ہے جس میں مسلمان عالمِ دین نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کو لاجواب کر دیا تھا جس پر یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔