• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرتاج گل نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے خط سے متعلق بتادیا

وزیر مملک برائے ماحولیات زرتاج گل نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے خط سے متعلق بتا دیا۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ  تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے لیٹر آتا ہے، لیٹر کے اندر عدم اعتماد کا ذکر اور دھمکی ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ عدم اعتماد وہیں سے آئی ہے، ادھر سے اشارہ آیا ہے، خط کا دفتر خارجہ اور اسٹیبلشمنٹ کو پتہ ہے۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ چوروں کے دستے کو 172 اراکین پورے کرنے ہیں، جتنی ضیمر فروشی اور چال بازیاں کرنی ہیں کرلیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوا اس سے بڑا کیا سرپرائز ہوگا، ان کی تحریک عدم اعتماد، ہمارے اطمینان میں بدل گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نظریں بنی گالہ پر ہیں، لگتا ہے وہاں بھی بوٹ پالش کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی جس کے بعد اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جبکہ اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قرارداد پڑھی۔

تحریک عدم اعتماد پر ارکان کی گنتی کی گئی، مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر تحریک کو پیش کرنے کی اجازت دی گئی۔

تحریک پیش کرنے پر ایوان میں اپوزیشن کے ارکان نے ڈیسک بجائی اور نعرے لگائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کا بل پیش کرنا مناسب نہیں۔

تحریک پیش ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

قومی خبریں سے مزید