اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ن لیگ پنجاب کے منحرف گروپ کے رہنما اشرف انصاری نے صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد 7 ہے جبکہ پرویز الہٰی کے نامزد ہونے پر ن لیگ کے 15 مزید ارکان ووٹ دیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں اپوزیشن کے لیے بڑا سر پرائز دیا۔
انہوں نے پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا اور ق لیگی رہنما کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی جو قبول کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت توڑنے پر عثمان بزدار کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد غیر موثر ہوجائے گی۔