پشاور(نامہ نگا ر) باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکاٹکس فورس اور ائرپورٹ سیکورٹی فورس نے بڑی کاروارئی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی دس کلوگرا م سے سے زائد اعلیٰ کوالٹی منشیات خلیجی ممالک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیاہے، منشیات ایک ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی تھی،اے این ایف کے ذرائع کے مطابق اینٹی نارکاٹکس فورس اور اے ایس ایف کے اہلکار باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اس دوران قطر ائرویز کی پرواز کے زرئیے دوہا جانے والے ایک مسافر کو محمد عمران ساکن فیصل آباد پنجاب کو مشکو ک حالت میں پاکر جب اس کے ٹرالی بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے ساڑھے دس کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔