اسلام آباد ( طاہر خلیل )پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج سے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوگئی اور اب دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ نواز کی بنتی ہے یا مسلم لیگ ق کی آتی ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جیب کے خط میں اگر کوئی واقعی سنجیدہ دھمکی تھی تو وہ یہ معاملہ نیشنل سیکورٹی کونسل یا پارلیمنٹ میں لے کر جاتے اور اسے جیب میں چھپا کر نہ رکھتے۔