• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب


وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 5 بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترجمانوں کو مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی کی بطور وزیرِاعلی نامزدگی پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید