• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین مطالبات PTI کے سامنے رکھے جو پورے نہیں ہوئے، ذرائع رابطہ کمیٹی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ذرائع رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے سامنے تین مطالبات رکھے جو پورے نہیں کیے گئے۔

رابطہ کمیٹی ذرائع نے بتایا کہ ہم نے دفاتر کھلوانے کا مطالبہ کیا مگر نہیں کھولے گئے، ہم نے اپنے 100 سے زائد لاپتہ افراد کی واپسی کا کہا ، ہم پر مختلف دہشت گردی کے مقدمات تھے جو ختم نہیں کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان تین مطالبات پر عمل نہ ہونا حکومت سے علیحدگی کی وجہ بنی، اب ایم کیو ایم سندھ میں پیپلز پارٹی کی اتحادی بنے گی۔

ذرائع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مطابق بلدیاتی قانون میں تبدیلی، پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دی جائے گی، کوٹہ سسٹم ، مردم شماری اورملازمتوں پر بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔


قومی خبریں سے مزید