• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے خط صحافیوں کو دکھانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

وفاقی حکومت خفیہ خط صحافیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ سیاسی صورتحال میں ہم نے فیصلہ کیا ہے صحافیوں کے سامنے بھی خط رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا معاملہ ابھی ہو رہا ہے، وہ پاکستان کی قومی غیرت پر سمجھوتہ کرانے کی بیرونی سازش ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سازش میں بہت سے لوگ ایسے فیصلے کررہے ہیں، انہیں علم نہیں وہ کس ٹریپ کاحصہ بن رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپنا گیم پلان موجود ہے، ہم تمام تر چیزیں بھی سامنے لا رہے ہیں۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ خط سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کابینہ کو بھی اعتماد میں لینا چاہتے ہیں، کپتان ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آخری بال تک مقابلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید