• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں خط نہیں دکھایا، صرف مندرجات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ خط سے متعلق ملک کا نام نہیں بتاسکتے،خط ہمارے اپنے سفیر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خط پر پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دیں گے، خط پر نیشنل سیکیورٹی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نے خط صحافیوں کو نہیں دکھایا صرف اس کے مندرجات شیئر کیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ خط عسکری قیادت سے شیئر کیا جاچکا ہے، خط میں جو زبان استعمال ہوئی وہ بتا بھی نہیں سکتے۔

قومی خبریں سے مزید