• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا تنویر کا حکومتی تبدیلی کے بعد عمران خان کے نئے عہدے کا تذکرہ

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) رانا تنویر حسین نے حکومتی تبدیلی کے بعد عمران خان کے نئے عہدے کا تذکرہ کردیا۔

اسلام آباد میں گفتگو کے دوران رانا تنویر نے کہا کہ حکومت تبدیلی کے بعد عمران خان چیئرمین پی اے سی بننا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیئرمین پی اے سی بنے کا مشورہ نہیں بلکہ ان کا حق ہے، ہمیشہ سے یہی پریکٹس ہے، ان کی عادت نہیں کام کرنے کی۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ عمران خان کام کرتے تو آج اس حد تک نہ پہنچتے، عمران خان کی ٹریننگ اللہ ہی کرے، 3 سال تو ان کی ٹریننگ ہوئی نہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے انتخابات جلد از جلد ہوں، فیصلہ متحدہ اپوزیشن کرے گی، انتخابی اصلاحات اور نیب میں بہتری لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

چیئرمین پی اے سی نے یہ بھی کہا کہ بڑے میاں کی اجازت سے چوہدری پرویز الہٰی کو وزرات اعلیٰ کی آفر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے لیے اللہ خیر کرے، وہ یکطرفہ چلے، چیئرمین نیب نے حکومت کے اسکینڈل کی طرف مڑ کر دیکھا بھی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید