• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اجلاس میں پی ٹی آئی کے 22 منحرف اراکین کی شرکت


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کے  اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔

سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہبازشریف نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 199 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں جن میں پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔

تحریک انصاف کےایم این اے عامر لیاقت حسین اور  سمیع گیلانی بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، اس کے علاوہ محمد افضل خان، وجیہہ قمر، رانا محمد قاسم نون، عامرطلال گوپانگ سندھ ہاؤس میں شریک تھے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض،سمیع گیلانی،رمیش کمار،نواب شیر وسیر، نور عالم خان بھی موجود تھے، جبکہ ایم این اےباسط بخاری،عاصم نذیر بھی سندھ ہاؤس میں موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے امجد کھوسہ بھی سندھ ہاؤس میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید