• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد ہے وزیراعظم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق5 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو سیکریٹ دستاویز پبلک کرنے سے روکنے کی درخواست نمٹادی، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، اعتماد ہے کہ وزیراعظم ایسی معلومات افشا نہیں کریں گے جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ میں وزیراعظم کے حلف کا بھی حوالہ دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حلف اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ وزیراعظم کو پابند بناتا ہے کہ اس سے بالاتر کوئی فیصلہ نہ کریں۔

فیصلے میں عدالت نے آئین کے آرٹیکل 91 شق 5 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 5 کا حوالہ دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم حکومتی بینچز کے منتخب لیڈر ہیں، اعتماد ہے بطور منتخب وزیراعظم وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق5 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ اعتماد ہے بطور منتخب وزیراعظم وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کوئی معلومات افشا نہیں کریں گے، خط پبلک کرنے سے روکنے کا حکم وزیراعظم پر اعتبار نہ کرنے جیسا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید