• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، چینی وزیر خارجہ


چین کے وزیرخارجہ وینگ ای نے کہا ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت دوبارہ زندہ ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چینی وزیر خارجہ یانگ ای کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سردجنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے متواتر رابطے دونوں ممالک کے ٹھوس باہمی اعتماد کا عکاس ہیں، چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کا اہم عنصر ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہر طرح کے بین الاقوامی حالات میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گا، چین ہمیشہ کی طرح پاکستان کی قومی خود مختاری، وقار، علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین بدلتی بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان کا سب سے قابل اعتماد ساتھی اور گہرا حمایتی ہوگا، یوکرین بحران کے منفی اثرات سے بچنا ضروری ہے، چین اور پاکستان بات چیت کے ذریعے امن کی بحالی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور پڑوسی ممالک کے ساتھ ایشیا اور عالمی امن و استحکام میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید