• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین فائلز میں چھپائے گئے چھ طاقتور افراد کے نام منظرِ عام پر آ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایپسٹین فائلز میں چھپائے گئے چھ طاقتور افراد کے نام منظرِ عام پر آ گئے۔ نام امریکی کانگریس رکن رو کھنہ نے ظاہر کیے،جاری فائلز میں بلاجواز طور پر سیاہ کیے گئے تھے۔ لیسلی ویکسنر،سالواتورے،میکلاڈزے، لیونک لیونوف، نیکولا کاپوتو اور دبئی کی اہم شخصیت شامل، لاکھوں ایپسٹین دستاویزات اب بھی سنسر شدہ، شفافیت و جنسی استحصال متاثرین پر تشویش بڑھ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کانگریس کے رکن رو کھنہ نے ایپسٹین فائلز میں شامل چھ مردوں کے نام ظاہر کیے ہیں جنہیں عوامی سطح پر جاری کی گئی دستاویزات میں سیاہ کر دیا گیا تھا، جن میں امریکی ارب پتی لیسلی ویکسنر ،سالواتورے نوارا،زوراب میکلاڈزے،لیونک لیونوف،نیکولا کاپوتواور دبئی کی بڑی لاجسٹکس کمپنی کے سربراہ شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید