وزیر دفاع پرویز خٹک کے آج شام ترین گروپ کے ناراض ارکان سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے آج شام لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک چوہدری برادران کے علاوہ ترین گروپ کے ناراض ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک پنجاب میں جوڑ توڑ اور ناراض ارکان کو منانےمیں کردار ادا کریں گے۔