• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سے مختلف لوگ رابطہ کررہے ہیں ،صوبائی وزیر

صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عاطف خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے مختلف لوگ رابطہ کررہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگوں سے میرے اختلاف کی وجہ سے مجھ سے رابطے کیے جارہے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرے اختلافات دور ہوگئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ تھا اور انہی کے ساتھ رہوں گا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ  گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچے تھے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید