• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ محمود خان کی احتجاج پر اُکسانے کی آڈیو منظر عام پر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی اپنے عہدیداروں کو احتجاج کرنے پر اُکسانے کی آڈیو منظر عام پر آگئی۔

محمود خان کے وائس میسج میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ ہدایات وزیراعظم کے کہنے پر دے رہے ہیں، سارے منسٹرز آج اپنے حلقوں میں نماز کے بعد ریلیاں منعقد کریں اور بکے ہوئے ایم این ایز کی تصاویر ساتھ رکھیں۔

وائس میسج میں وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کے خلاف ریلیاں نکالیں، ایک تو بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کی خوشیاں منائیں، دوسرا منحرف ارکان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائیں۔

محمود خان کا وائس میسج میں مزید کہنا ہے کہ یہ نعرے بھی لگائیں کہ یہ لوگ غدار ہیں، امریکا کے خلاف بھی نعرے لگائیں، احتجاج کی ویڈیوز میرے ساتھ شیئر کرنی ہیں تاکہ ہم سوشل میڈیا اور میڈیا پر کوریج دیں۔

وائس میسج میں محمود خان نے بتایا کہ مجھے وزیراعظم نے کال کی تھی، بہت بڑی ریلیاں نکالنی ہیں آج نماز کے بعد، یہ پرائم منسٹر کا حکم ہے، وزیراعظم سے اظہار یکجہتی اور غداروں کے خلاف نعرے لگانے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید