پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکا کے سابق نمائندے زلمےخلیل زاد نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی صورت حال اور متختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کےخطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ ادا کیا۔