• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنانے پر شہباز اور بلاول کا اتفاق

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی، جس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی اپنی فتح یقینی بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ایک عشائیے پر ہوئی۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کیلئے گورنر پنجاب نے 2 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بروز ہفتہ دن 11بجے طلب کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید