• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور خشک رہے گا۔

رمضان میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گرم نہیں ہوگا اور رمضان کے دوسرے ہفتے سے درجۂ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 اپریل سے موسم میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی اور درجۂ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کہیں گرد آلود ہوائیں، کہیں بارش

آج دوپہر کے بعد پوٹھوہار سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

آج شام اور رات میں بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

زیارت میں موسم سرد

ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں خنکی میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ زیارت میں موسم سرد ہے جہاں درجۂ حرارت صبح میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج صوبے کے جنوبی و وسطی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کی نسبت صوبے کے شمالی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی میں اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ میں درجۂ حرارت3، قلات میں 5، نوکنڈی میں 11، دالبندین میں 12، پنجگور اور ژوب میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی و وسطی بلوچستان میں موسم گرم

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر جنوبی اور وسطی اضلاع میں موسم گرم جبکہ بعض علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔

کوئٹہ، ژوب، بارکھان اور گرد و نواح میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید