• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری


لاہور کی نیب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر  شہباز شریف کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

لاہور کی نیب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف اسپیشل پراسکیوٹر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں بلاجواز توسیع کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف،حمزہ شہباز دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے 2 مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔

اسپیشل کورٹ سنٹرل نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا موقف سنے بغیر ضمانت منسوخی پر حکم جاری کرنا مناسب نہیں، ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت عبوری ضمانت کیساتھ ہی کی جائے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید