وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے گھر پر عدالتی نوٹس وصول کروالیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی نوٹس اسلام آباد میں شہباز شریف کی سرکاری رہائش گاہ پر وصول کروایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی کی منظوری سے وصول کروایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی عدالت نے شہباز شریف کو خود یا وکیل کے ذریعے پیر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نوٹس وصول کروانے شہباز شریف کے گھر گئی تھی۔